Friday, April 9, 2021

ذکاوت حس کیا ہوتی ہے اور ذکاوت حس کا علاج





چند دن پہلے میں نے اس ویب سائٹ پر جریان کے متعلق پوسٹ کی تھی اس میں میں نے بتایا تھا کہ جریان میں کتنے قسم کے مواد خارج ہوتے ہیں تو اس میں مذی اور ودی کا  ذکر آیا تھا اوراس میں  بتایا تھا اگر ضرورت سے زیادہ مذی اور ودی نکلے تو یہ جریان نہیں ذکاوت حس کہلائےگا ذکاوت حس کیا ہوتی ہے زکاوت حس کب ہوتی ہے اور کن اشخاص میں زیادہ ہوتی ہے یہ آج کااس ویب سائٹ پر جو میں آرٹیکل لکھ رہا ہوں اس کا موضوع ہے سب سے پہلے توزکاوت حس ہوتی کیا ہے اس کی طرف آتے ہیں 

زکاوت حس  کاتعارف 

انسان نے کوئی بھی کام سرانجام دینا ہوتا ہے اس کا پیغام انسان کے دماغ سے جاری ہوتا ہے اور یہ دماغ جو پیغام جاری کرتا ہے اورجس جگہ سے یہ پیغام دماغ کے اندر سے نکلتا ہے میں ہم حسیات کہتے ہیں ان حسیات سے اللہ تعالی نے ایک  حس جو جنسی فعل کو سرانجام دینے کے لیے رکھی ہوتی ہے اگر وہ  حس کمزور ہو جائے یا ضرورت سے زیادہ تیز ہو جائے دونوں ہی صورتوں میں نقصان دہ ہے ۔اس حس کی تحریک کو نارمل ہونا چاہیے اگر اس کے اندر حرارت بڑھ جائے یعنی تحریک بڑھ جائے تو نفس کے اندر سے فورا ہی پتلا پانی نما ٹرانسپیرنٹ مادہ نکلنا شروع ہوجاتا ہے ۔
انسان کی خوراک اور انسان کا عمل اس حس کی تحریک کو تیز بھی کر سکتا ہے اور کمزور بھی کرسکتاہے اگر یہ   حس  کمزور ہو جائے تو انسان کے اندر جنسی فعل سرانجام دینے کی خواہش کمزور ہو جاتی ہے اور اس کا سیکس کرنے کو یا صحبت کرنے کو دل نہیں کرتا۔عموما ہمارے پاس جو مریض آتے ہیں وہ اکثر ہم سے یہ کہتے ہیں کہ حکیم صاحب پندرہ پندرہ بیس دن مہینہ یا دو ماہ بعد بھی سیکس کرنے کو دل نہیں کرتا اور اگر زبردستی اپنے آپ کو اس طرف مائل بھی کریں تو وہ جوش اور ولولہ نہیں ہوتا جو ہونا چاہیے۔
 اس کی وجہ  یہ ہے کہ ہمارے سیکس کے اعصاب ہوتے ہیں وہ کمزور ہوجاتے ہیں جس وجہ سے ہمارا جنسی فعل سرانجام دینے کو دل نہیں کرتا  یہی ذکاوت حس ہےیہ توہے یا ذکاوت حس کا تعارف ۔
ذکاوت حس ہوتی کس وجہ سے ہے
 سب سے پہلے خوراک 
وہ کون سی خوراک کی ہیں جس سے ذکاوت حس پڑ جاتی ہے نمبر ایک سے زیادہ گرم تاثیر والی چیزیں کھانا مثلا انڈے چھوٹا بڑا گوشت پراٹھے بازاری کھانے تیز مسالے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسی غذائیں جو انسان کے معدے کے اندر گیس پیدا کرتی ہیں معدے کو خراب کرتی ہیں اس سے بھی  ذکاوت حس بڑھ جاتی ہیں 
نمبر دو 
ہر وقت سیکس کے خیالوں میں کھوئی رہنا فحش فلمیں دیکھنا گندے رسالہ پڑھنا لڑکیوں سے فون پر مسلسل باتیں کرتے رہنا یا میرے وہ بھائی جو دوسرے ممالک میں رہتے ہیں وہ اکثر اپنی منگیتر سے یا بیوی سے جب بات کرتے ہیں تو ان کے سیکس کےاعصاب فوری حرکت میں آ جاتے ہیں جس کی  وجہ سے ان کو بھی  ذکاوت حس   کا مسئلہ آجاتا ہے ۔
نمبر تین
ضرورت سے زیادہ جنسی فعل یعنی ہمبستری کرنا یا اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرنے کے بعدلپٹ  کر سوئے رہنا مشت زنی کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ 
ایسے معاملات میں مشغول رہنا جس سے ہر وقت آپ کے سیکس کے اعصاب حرکت میں رہیں یہ سب ذکاوت حس بڑھنے کی وجہ ہوتی ہیں ۔
اب آتے ہیں اس کے علاج کی طرف 
علاج
ذکاوت حس کا علاج شروع کرنے سے پہلے آپ نے اپنے تمام خیالات کو پاک اور صاف رکھنا ہے نماز پنجگانہ کی پابندی کرنی ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ لوگوں نے کوشش یہ کرنی ہے کہ ہر وقت وضو کی حالت میں رہیں اور وضو کو ٹوٹنے نہ دیں  یہ ایک ایسا علاج ہے جس سے آپ لوگ اپنے آپ کو پاک صاف رکھیں گے اور برائی کی جانب مائل نہیں ہوں گے ۔
اجزاء
اور اب آتے ہیں خوراکی نسخہ کی طرف یہ نسخہ میں  نےبے شمار دفعہ یو ٹیوب پر اپنی ویب سائٹ پربتا چکا ہوں اور اللہ کے فضل سے یہ نسخہ انتہائی کارآمد اور کامیاب ہے نسخہ کے اجزاء انتہائی آسان ہے آپ کےکچن سے مل سکتے ہیں ۔
خشک دھنیا جو ہم اپنے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں وہ آپ سو گرام لے کر پیس لیں  مصری  سو گرام جو عام پنساری سے ملتی ہے وہ  بھی لے کر ملا لیں   ​اگر مصری نہ ملے تو چینی بھی ملا سکتے ہیں ۔
​دونوں اشیاء کو پیس کر اچھی طرح سفوف بنا لیں۔
​نوٹ۔ اگر آپ شوگر کے مریض ہیں تو اس کے اندر آپ چینی یا مصری نہ ملائیں اگر شوگر کے مریض نہیں ہیں تو چینی  یا مصری ملا سکتے ہیں اور یہ نسخہ پاؤڈر کی شکل میں کسی ڈبے میں محفوظ کر لیں 

استعمال کا طریقہ 

اس کو آپ نے صبح خالی پیٹ ایک چمچ چائے والا پانی سے کھانا ہے  ور اس کے ایک گھنٹے یا دو گھنٹے کے بعد آپ نے کھانا کھانا ہے اور دوسری خوراک آپ نے شام کے کھانے سے دو گھنٹے پہلے لینی ہے وہ بھی پانی کے ساتھ 

اور رات کو سوتے وقت آپ نے اس گول کا چھلکا ایک بڑاچمچ کھانے والا منہ میں ڈال کے اوپر سے پانی پینا ہے۔ 

پرہیز 
کھٹی چیزیں تیز مسالے اور اس کے ساتھ ساتھ بازاری کھانے انڈا پراٹھا گوشت ان چیزوں سے پرہیز کرنا ہے اور نماز بھی سختی سے پابندی کرنی ہے اور اپنے خیالات کو پاکیزہ رکھنا ہے فون پر یا فحش فلمیں یا کسی قسم کی کہانیاں پڑھنے سے پرہیز کریں انشاءاللہ چالیس دن اوپر بتائے گئے نسخہ کو استعمال کرنے سے ذکاوت حس کا مسئلہ جڑ سے ختم ہو جائے گا

No comments:

Post a Comment