Showing posts with label عورتوں کے مسائل. Show all posts
Showing posts with label عورتوں کے مسائل. Show all posts

Monday, April 12, 2021

لیکوریا جیسی بیماری کا علاج گھر بیٹھ کر ممکن ہے




مجھے بہت سی خواتین کال کر کے کہتی ہیں کہ حکیم صاحب کیا دنیا میں صرف مردانہ امراض ہیں ہیں کیا خواتین کو کوئی مرض نہیں ہوتا کیا  ان کے جسم کے اندر جان نہیں اللہ نے رکھی کیا ان کو بیماریاں نہیں لگتی کیا ان کی سانس نہیں چلتی کہ آپ زیادہ تر مرد حضرات کے نسخے بتاتے ہیں تو میں انہیں یہ کہتا ہوں بیٹااللہ کے فضل سے یہ ہماری ویب سائٹ  اور ہمارا یوٹیوب چینل ہے جو حکیم عمران کمبوہ کے نام سے ہے اس میں بلاتفریق میں کوشش کرتا ہوں کہ مرد و خواتین کے تمام مسائل نسخے بتاوں آپ یہاں وزٹ کر کے خواتین کے تمام امرض مخصوصہ کے نسخے دیکھ لیں۔
مرض کا تعارف
آج  اس  حوالے سے جو میں نسخہ بتانے لگا ہوں ایک ایسے مرض کے بارے میں ہے جو خواتین کو اندر سے دیمک کی طرح کھا جاتا ہے اور جسم کو  کھوکھلا کر دیتا ہے۔خواتین نوجوان بچیاں  ہیں ان کے جسم اندر سے ایسے کمزور ہوجاتے ہیں کہ بس اللہ کی پناہ جی ہاں میں ذکر کر رہا ہوں مرض لیکوریا کا  یہ ایک ایسا مرض ہے جو خواتین کو اندر سے دیمک کی طرح کھا جاتا ہے اور جسم کو  کھوکھلا کر دیتا ہے۔
وجوہات
 موجودہ دور کے اندر جو خوراکیں آجکل چل رہی ہیں وہ زیادہ تر بازاری تیز  مصالحہ والی   ہیں ان میں برگر پزا  شوارما اور تکے کباب فاسٹ فوڈ   ہیں۔
 اب تو ہر گھر میں یہ بازاری کھانے عام ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان بچیوں کو خاص طور پر یہ لیکوریا کا مسئلہ 
بہت زیادہ ہے ۔
علاج
 یہ ہماری مشرقی تہذیب ہے اس میں بچیاں خواتین اپنے اس مسئلہ کو بچاری عام بھی نہیں بتا سکتی کہ وہ اس کا علاج کروا سکے لہذا ان کی آسانی کے لئے میں آپ کو اپنے دوا خانے کا قیمتی راز بتانے لگاؤ اور دعا کرتا ہوں کہ اس نسخے کو جو میری بہن بیٹی یا بچی استعمال کرے اللہ پاک اسے ضرور شفا دیں اور آپ کو اگر شفا ہو تو دیگر جو خواتین جو اس مرض میں مبتلا ہیں ان کو بھی بتائیں تا کہ ان کو بھی اللہ پاک شفا دے ۔

تو چلتے ہیں ہم نسخہ کے اجزاء کی طرف 

گل سپاری 30 گرام ۔گل دھاوا 30 گرام۔ گل انار  30  گرام۔گل نیلوفر 30 گرام ۔چھوٹی الائچی سبز 20 گرام ۔صندل کا بورا30 گرام ۔کمرکس 30 گرام ۔طباشیر 30 گرام ۔سپاری چکنی چالیس گرام ۔اور چینی یا مصری ڈیڑھ سو گرام 

تیاری کا طریقہ
 ان تمام جڑی بوٹیوں کو اچھی طرح آپ نے   اچھی طرح  کوٹ کے پیس کے پاؤڈر بنا لینا ہے اور ململ کے کپڑے میں چھان لینا ہے جب یہ سفوف بن جائے تو اس کو آپ نے کسی ڈبی وغیرہ میں سنبھال کر رکھ لینا  ہے۔
استعمال کا طریقہ 
10گرام صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ اور دس گرام رات کو سوتے وقت دودھ کے ساتھ 

پرہیز کیا کرنا ہے 

کھٹی ۔تلی چیزیں بازاری کھانے تیز مسالے تکے کباب گرم تاثیر والی غذائیں  گوشت  کا استعمال ۔
 نوٹ۔شادی شدہ خواتین نے ایک ماہ ہمبستری کا بھی پرہیز کرنا ہے ۔
فوائد
اب اس نسخے کے فوائد سن لیں اللہ نے چاہا سب سے بڑا فائدہ یہ ہےکمر درد اور جسم کے اندر جو جان ختم ہوگئی ہے وہ نئے سرے سے انشاءاللہ بحال ہوجائے گی کمر درد ہمیشہ  کے لیئے غائب ہو جائے گا اور یہ ان میری بہنوں بیٹیوں کے لیے یہ تحفہ خاص ہے جن کے ہاں بےاولادی کا مسئلہ ہے ان کو مالک  دو جہاں نے یہ جڑی بوٹیاں تحفے کی شکل میں  دے دی ہیں ہزاروں خواتین یہ نسخہ استعمال کر چکی ہیں اور اللہ نے ان کے آنگن میں پھول کھلا یاہے ۔