Showing posts with label مردانہ کمزوری. Show all posts
Showing posts with label مردانہ کمزوری. Show all posts

Wednesday, April 14, 2021

پانچ کجھوریں کھائیں اور ویاگرہ کو بھول جائیں




پانچ کجھوریں  کھائیں اور ویاگرہ کو بھول جائیں
مرد ہو یا عورت ہو  ہر ایک کیلئے یہ مقولہ مشہور ہے تندرستی ہزار نعمت ہے یعنی صحت مند انسان بھی اپنی زندگی کو بھرپور انجوائے کر سکتا ہے بمناسبت ایک بیمار آدمی کے۔ یہ      ایک حقیقت ہے کہ تندرستی میں گزارا ہوا ایک لمحہ بیماری کی حالت میں گزرے ہوئے ہزاروں سالوں سے بہتر ہوتا ہے ۔اس لئے اللہ پاک کی جو نعمت ہے تندرستی اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ اللہ تعالی نے جو نعمتیں ہمارے لئے پیدا کی ہیں ان کو استعمال کرکے اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہیے بے شمار دوست احباب خاص طور پر مرد حضرات یہ پوچھتے ہیں کہ کونسی ایسی خوراک کو اپنی زندگی کا معمول بنانا چاہیے کہ ہماری جسمانی اور جنسی زندگی طویل ہو اور صحت مند زندگی گزرے جسم میں جان ہو پٹھے مضبوط ہو اور ہر وقت  جسم میں چستی میں رہے۔
 میں کہتا ہوں سب سے پہلے تو ہمیں اپنی زندگی اللہ پاک اور پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے خاص طور پر جن  کام کو منع فرمایا گیا ہے اللہ پاک کی طرف سے اور پیارے نبی پاک کی طرف سے ان سے سختی سے دور رہنا چاہیے ۔
صاحبو زندگی گزارنے کے اصول ہوں یا ہماری روزمرہ کےمعمولات ہوں یا ہمارا اٹھنے بیٹھنے کا طریقہ چلنے کا طریقہ کپڑے پہننے کا طریقہ اور کھانے کا طریقہ یہ سب طریقہ اگر ہم سنت کے مطابق گزاریں گے تو انشاء اللہ ہمیں تندرستی اور صحت تو نصیب ہوگی لیکن اس کے ساتھ ساتھ سنت پوری کرنے سے ثواب ملے گا وہ الگ ہوگا ۔
  ان تمام شائقین  صحت کو جو سب سے پہلے خوراک تجویز کرتا ہوں  کرتا ہوں وہ کجھور ہے۔
کجھور اور قرآن پاک
کھجور ایک ایسا پھل ہے جس کے بارے میں اللہ پاک  نےسورۃ مریم میں حضرت مریم علیہ السلام کو حمل کے دوران کھجور کھانے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ واقعی یہ ایک ایسا پھل ہے جو انسانی جسم کو طاقت اور قوت فراہم کرتا ہے کیونکہ جب ایک خاتون حمل کی حالت میں ہوتی ہے تو اسے اضافی غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے اور اس کے پیدا ہونے والے بچے کو بھرپورغذائیت اور طاقت فراہم کرے سورہ مریم میں اللہ تعالی نے اس چیز کو واضح کر دیا ہے کہ کھجور ایک ایسی چیز ہے جو غذائیت اور طاقت رکھتی ہے  اور خون پیدا کرتی ہے۔
 طب نبوی ﷺ 
بے شمار ایسی احادیث ہیں جس میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی افادیت اور اسے کھانے کا طریقہ بھی بتایا ہے ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے ایک حدیث مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کے اجوا ءکھجور میں ہر بیماری کا علاج ہے اور اگر اس کو صبح خالی پیٹ کھایا جائے تو بہت سےزہروں سے بچاؤ کرتی ہے ۔
اور اسی طرح ایک اور حدیث ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے حضور کھایا کرو اس سےقولنج نہیں ہوتا ۔
یہاں اگر میں احادیث بیان کرنی شروع کر دو یہ ٹوپک اتنا لمبا ہوجائے کہ آپ پڑھتے پڑھتے تھک جائیں لہذا اس مضمون کو میں مختصر کرتا ہوں اور 
 بتاتا ہوں کہ آپ کو کھجور کیسے استعمال کرنی ہے اور کھجور کے فائدے کیا ہیں اس کا مزاج کیا ہے وہ تفصیل سے بتا دیتا ہوں تو سب سے پہلے کھجور کا مزاج 
گرم تر 
گرم یہ درجہ دوم میں ہوتی ہے اورتر یہ درجہ اول میں ہوتی ہے 
مقدار خوراک
یہ ایک وقت میں کتنی مقدار میں کھا سکتے ہیں یہ بھی میں آپ کو بتا دیتا ہوں تین سے سات دانے ایک وقت میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ کھائیں گے تو آپ کی صحت کو یہ نقصان بھی دے سکتی ہے کیونکہ کوئی بھی دنیا کا کام ہے اس میں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے نہ کہ ضرورت سے زیادہ کریں یا ضرورت سے زیادہ کم ہے ۔
فوائد
اب اس کے چیدہ چیدہ فوائد سن لیں 
کھجور قبض کشائی  کے لیے بہت اعلی ہے کیونکہ یہ ایک ریشہ دار غذا ہے جو آپ کی آنتوں کے اندر ایسی ملائمت پیدا کرتی ہے کہ آنتوں کی خشکی ختم ہو جاتی ہے اور اجابت کھل کر آتی  ہے۔ لہذا قبض کے مریضوں کو چاہیے کہ روزانہ تین سے پانچ دانے دن میں کسی بھی وقت لیا کریں۔
اگر آپ صبح خالی پیٹ کھائیں تو یہ آپ کے جسم سے تمام زہریلے مادے خارج کر دیتی ہیں اور آپ کو ایک نئی طاقت فراہم کرتی ہیں ۔
مردانہ طاقت کے لیئے استعمال
تو اصل موضوع کی طرف آتے ہیں ہے جس کا اکثر مجھ سے سوال کیا جاتا ہے کہ مردانہ طاقت بڑھانے کے لئے کجھور کو کیسے استعمال کیا  جائے۔
تو اس کے لیئے آپ نے کجھور  کے  پانچ دانے لینے ہیں اور ان پانچ  کجھور  کے دانوں کو آپ نے صرف ایک گلاس دودھ میں شام کو عصر کی نماز پڑھنے کے بعد دھو کرڈال دینا ہے اور اس کے اندر اگر آپ کا دل کرے تو شہد کا بھی ایک سے دو چمچ ملالیں۔
شوگر کے مریض شہد استعمال نہ کریں۔
اور یہ جودودھ  کا گلاس ہے جس میں آپ نے کھجور ڈالی  ہوئی ہے آپ نے رات کو ہمبستری کرنے سے تقریبا ایک گھنٹے پہلے  پی لیں اور کجھور بھی کھا لینی ہے۔
نسخہ کے فوائد
یہ نسخہ ویاگرہ سے بھی تیزی سے کام کرتا ہے  اس کے استعمال سے مرد کو انتشار اس قدر سخت ہوتا ہے کے استعمال کرنے والا خود حیران ہو جاتا ہےکہ جسم کے اندر کون سی کرنٹ آ گئی  ہے۔ اس سےطاقت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور امساک میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔
یہ نسخہ آپ وقتی ضرورت کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں اور سردیوں میں اسے روٹین سے پندرہ دن استعمال کرنے کے بعد اگر آپ کو محسوس ہو 
 گا کہ جسم کہ اندر ایسی بجلی اللہ پاک نے بھر دی ہے کہ جسم کے اندر سرور اور طاقت کی لہریں دوڑنے  لگ  ہیں۔
نوٹ
یہ نسخہ اگر آپ علاج کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو صرف اور صرف سردیوں میں ہی استعمال کریں اور اگر وقتی ضرورت کے لئے استعمال کرتے ہیں تو جب  مرضی کریں اس پر کوئی پابندی نہیں ۔

ایک ماہ سات دانے کجھور کھاو اور مسٹر پاکستان بن جاؤ




ایک ماہ  سات دانے کجھور کھاو اور  مسٹر پاکستان بن جاو
جیسا کہ آپ کو میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ روزانہ ہم کسی ایک جڑی بوٹی یا کسی ایک پھل کے بارے میں تفصیل سے ایک آرٹیکل لکھا کریں گے جس میں آپ لوگوں کو ایک پھل یا جڑی بوٹی کے متعلق بتایا جائے گا کہ اس کے کیا فائدے ہیں اس کا مزاج کیا ہے اس کو کتنی مقدار میں استعمال کرنا چاہیے  اس کے فائدہ کیا ہے اس پھل  کا یا جڑی بوٹی کا اس کا نقصان کیا ہے ۔یعنی ایک تفصیلی آرٹیکل ہوا کرے گا ۔
 آج جس پھل کے بارے میں آرٹیکل لکھنے لگا ہوں وہ پھل مشہور عام ہے دنیا کے تقریبا ہر گرم علاقےمیں اس کی کاشت ہوتی 
ہے اور خاص طور پر ہم مسلمانوں کے لیے یہ ایک متبرک پھل ہے جی ہاں یہ پھل  کھجور ہے ۔
مقام پیدائش
یہ تمام عرب ممالک سعودی عرب ۔عراق ۔قطر ۔کویت۔ بحرین ۔متحدہ عرب امارات ۔شام کے ساتھ ساتھ ایران پاکستان میں خاص طور پر صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب کے جو بہت گرم علاقے ہیں مثلا ملتان رحیم یار خان بہاول پور  وغیرہ اس کے علاوہ انڈیا میں بھی اس کی کاشت ہوتی ہے اور مصر میں بھی کھجور کاشت ہوتی ہے ۔
مزاج
اب چلتے ہیں ہم اس کے مزاج کی طرف کھجور کا جو مزاج ہوتا ہے گرم ہوتا ہے اور تر ہوتا ہے یہ دوسرے درجے میں گرم ہوتی ہیں اور پہلے درجے میں تر ہوتی ہے ۔
مقدار خوراک
اور اس کو ایک وقت میں کتنی استعمال کرنی چاہیے یہ بھی میں آپ کو بتا دیتا ہوں کیونکہ کوئی بھی چیز ضرورت سے زیادہ یا ضرورت سے کم استعمال نہیں کرنی چاہیے  کوئی بھی چیز ایک  اعتدال میں رہ کر استعمال کرنی چاہئے طبی طور پر یہ ثابت ہے کہ کھجور کے تین سے لے کر سات دانے آپ ایک وقت میں کھا سکتے ہیں ۔
فوائد قرآن پاک کی روشنی میں
اب چلتے ہیں اس کے فوائد کی طرف کھجور کے فوائد کیا ہیں ۔سب سے پہلے تو اس کا فائدہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں بیان فرمایا ہے جس  کی آپ کو تفصیل سادہ لفظوں میں سمجھا دیتا ہوں کے جب ایک عورت حالت حمل میں ہوتی ہے تو اس کو اکثر خون کی کمی ہو جاتی ہے جسے ہم طبی زبان میں انیمیاکہتے ہیں ۔اللہ پاک نے سورہ مریم میں حضرت مریم کو دوران حمل کھجوریں کھانے کی ہدایت فرمائی جس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کے کھجور ایک ایسا پھل ہے جو انسان کے اندر خون کی کمی کو دور کرتا ہے ۔
فوائد حدیث  پاک کی روشنی میں
 طب نبوی میں کھجور کی کیا افادیت ہے کھجور کا کیا فائدہ ہے ۔ چند احادیث پیش خدمت ہیں۔
صحیح بخاری کی ایک حدیث ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے جو شخص صبح کے وقت سات کھجوریں کھا لے تو اس تمام دن میں نہ تو کوئی اس پر زہر اثر کرے گا اور نہ ہی کوئی جادو اس کو تکلیف پہنچا سکے گا ۔
دوسری جگہ حضرت انس بن مالک روایت فرماتے ہیں کہ حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم چاہتے ہو کہ تم پر بڑھاپا جلد طاری نہ ہو تو رات کا کھانا ترک نہ کرنا یعنی رات کا کھانا ضرور کھانا چاہیے تم ایک مٹھی کھجور ہی کیوں نہ کھاؤ۔ 
اسی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت فرماتی ہیں کے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اجوا ءکھجور میں ہر بیماری کی شفاء ہے اور خاص طور پر اگر اس کو صبح خالی پیٹ کھایا جائے تو یہ تریاق  زہر ہے ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے  کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کجھور کھانے سے قولنج کی تکلیف نہیں ہوتی ۔
طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق کھجور کو ایک خاص ادویاتی اہمیت حاصل ہے یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتی ہے اور انجائنا کے مریضوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچاتی ہے خاص طور پر اجوا ءکھجور کولیسٹرول لیول  کوآپ کے جسم میں انتہائی کم کرتی ہے اس بات کا تجربہ آپ لوگ خود بھی کر سکتے ہیں کہ اجوا ءکھجور کو گٹھلیوں سمیت پیس کر چالیس دن صبح خالی پیٹ ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے جسم کے اندرکولیسٹرول کا لیول نارمل ہوجائے گا ۔یہ میرا بھی آزمودہ نسخہ ہے اور اس پر بے شمار آج کے انگریزی ڈاکٹر متفق ہو چکے ہیں کہ عجوہ کھجور کولیسٹرول کے لیول کو جسم سے کم کرنے اور دل کے دورے کے امکان کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔
طبی فوائد
کھجور ایک ایسا پھل ہے جس کے اندر بہت زیادہ فائبر ہوتا ہے جو پیٹ کو  زیادہ دیر تک پیٹ  کو  بھرا ہوا رکھتا ہے جس سےجسم کے اندر میٹابولزم 
 کا عمل  تیزہو جاتا ہے اور انسان کے جسم کے اندر چربی بننے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔اور یہی فائبر ہمارے جسم کے اندر جو آنتیں ہوتی ہیں اس کی صفائی میں بھی مدد دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ کھجور کو قبض کشا پھل کہا گیا ہے ۔ کھجور ایک اینٹی آکسیڈنٹ پھل ہے جو جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے اور ہمارے ہاضمہ کو درست کرتا ہے ۔
اس کے علاوہ کھجور دماغ کے مریضوں کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے ۔جو مریض دمے کے مرض کے اندر مبتلا ہوں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کھجور کو دودھ کے اندر بھگو  کر استعمال کریں  اللہ نے چاہا تو جسم کے اندر جو بلغم  اس کا اخراج ہو کر  سانس لینے میں آسانی ہو گی۔
جن لوگوں کو کام کاج کرنے سے تھکاوٹ محسوس ہوتی ہو ان کو چاہئے کہ رات سونے سے پہلے تین کھجوریں کھا کر ایک گلاس نیم گرم دودھ کا استعمال کریں کیونکہ کھجور کے اندر آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو انسانی جسم کو فوری توانائی مہیا کرتی ہے جس سے انسان کو فوری طور پر 
طاقت محسوس ہوتی ہے اور انسان کی تھکاوٹ اور کمزوری دور ہوجاتی ہے ۔
مردانہ طاقت کے لیئے
پرانے دور میں ہمارے اکثر مرد حضرات مردانہ طاقت بڑھانے کے لئے رات کو پانچ عدد چھوہارے دودھ میں بھگو کر رکھ دیتے تھے اور صبح اس کا ناشتہ کرتے تھے جس سے ان کی مردانہ طاقت ہمیشہ کے لئے اللہ کے فضل سے بہتر ہو جاتی تھی ۔

Friday, April 9, 2021

ذکاوت حس کیا ہوتی ہے اور ذکاوت حس کا علاج





چند دن پہلے میں نے اس ویب سائٹ پر جریان کے متعلق پوسٹ کی تھی اس میں میں نے بتایا تھا کہ جریان میں کتنے قسم کے مواد خارج ہوتے ہیں تو اس میں مذی اور ودی کا  ذکر آیا تھا اوراس میں  بتایا تھا اگر ضرورت سے زیادہ مذی اور ودی نکلے تو یہ جریان نہیں ذکاوت حس کہلائےگا ذکاوت حس کیا ہوتی ہے زکاوت حس کب ہوتی ہے اور کن اشخاص میں زیادہ ہوتی ہے یہ آج کااس ویب سائٹ پر جو میں آرٹیکل لکھ رہا ہوں اس کا موضوع ہے سب سے پہلے توزکاوت حس ہوتی کیا ہے اس کی طرف آتے ہیں 

زکاوت حس  کاتعارف 

انسان نے کوئی بھی کام سرانجام دینا ہوتا ہے اس کا پیغام انسان کے دماغ سے جاری ہوتا ہے اور یہ دماغ جو پیغام جاری کرتا ہے اورجس جگہ سے یہ پیغام دماغ کے اندر سے نکلتا ہے میں ہم حسیات کہتے ہیں ان حسیات سے اللہ تعالی نے ایک  حس جو جنسی فعل کو سرانجام دینے کے لیے رکھی ہوتی ہے اگر وہ  حس کمزور ہو جائے یا ضرورت سے زیادہ تیز ہو جائے دونوں ہی صورتوں میں نقصان دہ ہے ۔اس حس کی تحریک کو نارمل ہونا چاہیے اگر اس کے اندر حرارت بڑھ جائے یعنی تحریک بڑھ جائے تو نفس کے اندر سے فورا ہی پتلا پانی نما ٹرانسپیرنٹ مادہ نکلنا شروع ہوجاتا ہے ۔
انسان کی خوراک اور انسان کا عمل اس حس کی تحریک کو تیز بھی کر سکتا ہے اور کمزور بھی کرسکتاہے اگر یہ   حس  کمزور ہو جائے تو انسان کے اندر جنسی فعل سرانجام دینے کی خواہش کمزور ہو جاتی ہے اور اس کا سیکس کرنے کو یا صحبت کرنے کو دل نہیں کرتا۔عموما ہمارے پاس جو مریض آتے ہیں وہ اکثر ہم سے یہ کہتے ہیں کہ حکیم صاحب پندرہ پندرہ بیس دن مہینہ یا دو ماہ بعد بھی سیکس کرنے کو دل نہیں کرتا اور اگر زبردستی اپنے آپ کو اس طرف مائل بھی کریں تو وہ جوش اور ولولہ نہیں ہوتا جو ہونا چاہیے۔
 اس کی وجہ  یہ ہے کہ ہمارے سیکس کے اعصاب ہوتے ہیں وہ کمزور ہوجاتے ہیں جس وجہ سے ہمارا جنسی فعل سرانجام دینے کو دل نہیں کرتا  یہی ذکاوت حس ہےیہ توہے یا ذکاوت حس کا تعارف ۔
ذکاوت حس ہوتی کس وجہ سے ہے
 سب سے پہلے خوراک 
وہ کون سی خوراک کی ہیں جس سے ذکاوت حس پڑ جاتی ہے نمبر ایک سے زیادہ گرم تاثیر والی چیزیں کھانا مثلا انڈے چھوٹا بڑا گوشت پراٹھے بازاری کھانے تیز مسالے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسی غذائیں جو انسان کے معدے کے اندر گیس پیدا کرتی ہیں معدے کو خراب کرتی ہیں اس سے بھی  ذکاوت حس بڑھ جاتی ہیں 
نمبر دو 
ہر وقت سیکس کے خیالوں میں کھوئی رہنا فحش فلمیں دیکھنا گندے رسالہ پڑھنا لڑکیوں سے فون پر مسلسل باتیں کرتے رہنا یا میرے وہ بھائی جو دوسرے ممالک میں رہتے ہیں وہ اکثر اپنی منگیتر سے یا بیوی سے جب بات کرتے ہیں تو ان کے سیکس کےاعصاب فوری حرکت میں آ جاتے ہیں جس کی  وجہ سے ان کو بھی  ذکاوت حس   کا مسئلہ آجاتا ہے ۔
نمبر تین
ضرورت سے زیادہ جنسی فعل یعنی ہمبستری کرنا یا اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرنے کے بعدلپٹ  کر سوئے رہنا مشت زنی کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ 
ایسے معاملات میں مشغول رہنا جس سے ہر وقت آپ کے سیکس کے اعصاب حرکت میں رہیں یہ سب ذکاوت حس بڑھنے کی وجہ ہوتی ہیں ۔
اب آتے ہیں اس کے علاج کی طرف 
علاج
ذکاوت حس کا علاج شروع کرنے سے پہلے آپ نے اپنے تمام خیالات کو پاک اور صاف رکھنا ہے نماز پنجگانہ کی پابندی کرنی ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ لوگوں نے کوشش یہ کرنی ہے کہ ہر وقت وضو کی حالت میں رہیں اور وضو کو ٹوٹنے نہ دیں  یہ ایک ایسا علاج ہے جس سے آپ لوگ اپنے آپ کو پاک صاف رکھیں گے اور برائی کی جانب مائل نہیں ہوں گے ۔
اجزاء
اور اب آتے ہیں خوراکی نسخہ کی طرف یہ نسخہ میں  نےبے شمار دفعہ یو ٹیوب پر اپنی ویب سائٹ پربتا چکا ہوں اور اللہ کے فضل سے یہ نسخہ انتہائی کارآمد اور کامیاب ہے نسخہ کے اجزاء انتہائی آسان ہے آپ کےکچن سے مل سکتے ہیں ۔
خشک دھنیا جو ہم اپنے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں وہ آپ سو گرام لے کر پیس لیں  مصری  سو گرام جو عام پنساری سے ملتی ہے وہ  بھی لے کر ملا لیں   ​اگر مصری نہ ملے تو چینی بھی ملا سکتے ہیں ۔
​دونوں اشیاء کو پیس کر اچھی طرح سفوف بنا لیں۔
​نوٹ۔ اگر آپ شوگر کے مریض ہیں تو اس کے اندر آپ چینی یا مصری نہ ملائیں اگر شوگر کے مریض نہیں ہیں تو چینی  یا مصری ملا سکتے ہیں اور یہ نسخہ پاؤڈر کی شکل میں کسی ڈبے میں محفوظ کر لیں 

استعمال کا طریقہ 

اس کو آپ نے صبح خالی پیٹ ایک چمچ چائے والا پانی سے کھانا ہے  ور اس کے ایک گھنٹے یا دو گھنٹے کے بعد آپ نے کھانا کھانا ہے اور دوسری خوراک آپ نے شام کے کھانے سے دو گھنٹے پہلے لینی ہے وہ بھی پانی کے ساتھ 

اور رات کو سوتے وقت آپ نے اس گول کا چھلکا ایک بڑاچمچ کھانے والا منہ میں ڈال کے اوپر سے پانی پینا ہے۔ 

پرہیز 
کھٹی چیزیں تیز مسالے اور اس کے ساتھ ساتھ بازاری کھانے انڈا پراٹھا گوشت ان چیزوں سے پرہیز کرنا ہے اور نماز بھی سختی سے پابندی کرنی ہے اور اپنے خیالات کو پاکیزہ رکھنا ہے فون پر یا فحش فلمیں یا کسی قسم کی کہانیاں پڑھنے سے پرہیز کریں انشاءاللہ چالیس دن اوپر بتائے گئے نسخہ کو استعمال کرنے سے ذکاوت حس کا مسئلہ جڑ سے ختم ہو جائے گا

Saturday, April 3, 2021

جریان کیا ہوتا ہے جریان کےاسباب علامات اور علاج

جریان کیا ہوتا ہے اس کے اسباب علامات اور علاج

جریان کا لفظی مطلب ہے جاری ہونا صحبت کے بغیر منی کا نکل جانا چاہے وہ پیشاب سے پہلے نکلے یا درمیان میں یا بعد میں اس کو جریان کہتے ہیں۔



جریان اور ذکاوت حس کا فرق

اور اگر سیکس کا خیال آئے  یا کوئی فحش  فلم دیکھتے وقت منی کے پانی نما   قطروں  کا نکلنا ان کو ہم جریان نہیں ذکاوت حس کہیں گے 

وجوہات

اب جریان کی وجوہات کی طرف آتے ہیں جریان کی بے شمار وجوہات ہیں سب سے پہلے اس کی بڑی وجہ تو معدے کی خرابی ہے اس کے ساتھ ساتھ مشت زنی عورت سے زیادہ صحبت کرنا یا منی کا جسم کے اندر ضرورت سے زیادہ پیدا ہونا ہر وقت جنسی خیالات میںکھوئے رہنا اور اس کے ساتھ ساتھ ایسی غذائیں کھانا جو محرک یعنی قوت باہ کو تیز کرتی ہوں مثلا گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال اس کے ساتھ ساتھ قہوہ کا  زیادہ پینا نشہ آور چیز جیسے شراب وغیرہ کا زیادہ پینا اور اس کے ساتھ ساتھ ضرورت سے زیادہ خشک میوہ جات کا استعمال اور ایسی غذاؤں کا استعمال جن کے استعمال سے منی زیادہ پیدا ہوتی ہو یہ سب جریان کی وجوہات ہیں اب آتے ہیں علامات کی طرف 

علامات

 جریان کی علامات کیا ہوتی ہیں پیشاب کے وقت یا پاخانہ کرتے وقت جب تھوڑا سا زور لگانے پر منی کے قطرے آ جاتے ہیں تو جیسےہی جسم سے یہ منی کے قطرے نکلتے ہیں اور جسم میں کمزوری لاغری اور ایسے ہوتا ہے جیسے جسم سے جان نکل جاتی ہے جریان کا مریض سرعتانزال یعنی جلدی فارغ ہونے کا بھی مریض ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جریان کے مریض کو ہر وقت جسمانی کمزوری دماغی کمزوری اور سر میں درد ہوتا رہتا ہے جریان کے مریض کے خصیے یعنی کپورے چھوٹے چھوٹے رہ جاتے ہیں اور نفس سکڑ کر چھوٹا ہو جاتا ہے جریان کا مریض تنہائی پسند ہوتا ہے کمزور مہوتا ہے اور ہر وقت دکھی اور سست رہتا ہے 

مرض کو پہچانا کیسے جائے 

اس کی کوئی خاص پہچان نہیں ہوتی عموما پیشاب یا پا خانہ کرتے ہیں تو نفس پر لیس دار مادہ نکلنےآپ کو فورا محسوس ہو جاتا ہے اور یبعض اوقات یہ جو منی نکلتی ہے گاڑی بھی ہوتی ہے اور پانی نما پتلی بھی ہوتی ہے یعنی نفس کا جوسرا ہوتا ہے جہاں سے پیشاب نکلتا ہے وہاں سے یہ لیس دار مادہ نکلتا ہے بعض اوقات یہ اس وقت نہیں ہوتا جب پیشاب کرتے ہیں لیکن بعد میں جب آپ کیپ کوہاتھ لگائے تو چپچپا سا مادہ محسوس ہوگا

منی کی اقسام

اب آتے ہیں منی کی اقسام کی طرف جو جریان کے وقت نکلتی ہیں ان میں چار سے پانچ قسم کی رطوبات نکلتی ہیں۔

نمبر ایک ۔۔مذی

نمبردو۔۔ ودی 

نمبر تین۔۔ منی 

نمبر چار ۔۔گردوں کی چربی 

نمبر پانچ۔۔پیپ اور دوسری رطوبات 

مذی

مذی ایک رطوبت ہے جو نفس کے اکڑاومیں آنے یا کوئی فحش مناظر یا سیکس کا خیال یا کوئی ایسی بات ہو جائے جس میں سیکس کی باتیں ہو یا بیوی سے صحبت کرنے سے پہلے پیشاب کی نالی سے نکلتی ہے یہ پانی نما پتلا سا ٹرانسپیرنٹ مادہ ہوتا ہے لیکن یہ تھوڑا سا گاڑھا ہوتا ہے اس کو مذی کہتے ہیں 

اس کے بعد آتے ہیں ودی کی طرف 

ودی

یہ وہ رطوبت ہوتی ہے جو پیشاب کرتے وقت پیشاب کی نالی کے سوراخ میں سے آتی ہے مذی اور ودی جب یہ دونوں ہی ضرورت سے زیادہ نکلیں تو یہ انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے جس سے نفس کی کمزوری منی کا پتلاپن ٹائمنگ کی کمی اور جراثیم کی کمی ہوجاتی ہے لہذا جب یہ دونوں رطو بات ضرورت سے زیادہ نکلے تو فورا ہی ان کا علاج کروانا چاہیے اس کے بعد آتے ہیں منی کی طرف

منی

 منی کی طرف یہ ایک گاڑھا مادہ ہوتا ہے جو جریان کی صورت میں عام طور پر پیشاب میں مل کر یا آپ سے پہلے یا پیشاب کے بعد میں خارج ہوتا ہے اس کی ایک خاص قسم کی بو ہوتی ہے اور یہ وودھیاسے کلرکی ہوتی ہے اس میں اور مذی اور ودی میں آپ کو علیحدہ ہی ایک فرق محسوس ہو گا کا ایک بات یہاں آپ اپنے ذہن میں کلیئر کرلیں کہ ودی اور مذی دونوں کا اخراج جریان نہیں ہوگا صرف منی کا اخراج تھی جریان ہوگا ضرورت سے زیادہ مزی یا ودی کا آنا ذکاوت حس کہلاتا ہے ۔ جب آپ جریان کا علاج کر رہے ہوتے ہیں تو اس دوران ودی اور مذی کا آنا بعض اوقات فائدہ مند بھی ہوتا ہے 

علاج

اب چلتے ہیں علاج کی طرف سب سے پہلے آپ نے جریان کے مرض کے سبب کو تلاش کرنا ہے کہ یہ جریان کا مرض کس وجہ سے ہوا اگر تو جریان ضرورت سے زیادہ مشت زنی اور ضرورت سے زیادہ صحبت کی وجہ سے پیدا ہوا ہو تو سب سے پہلے مشت زنی اور ضرورت سے زیادہ ہمبستری کو ترک کریں کم از کم دو مہینے ۔اور جریان کے مریض کو سیکس کے خیالات کو کلی طور پر ترک کرنا ہوگا ۔ نمازپڑہیں اور اپنے آپ کو ہر وقت وضو کی حالت میں رکھنے سے یہ مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے اور اگر جریان کی وجہ سے منی کی زیادہ پیدائش ہو تو فوری طور پر منی پیدا کرنے والی غذاؤں کو بند کر دینا چاہیے ایسی غذائیں ضرور ت سے زیادہ نہیں کھانی چاہیے جو  منی پیدا کرتی ہیں ان میں گوشت اس کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات دودھ کا استعمال اور مولد منی یعنی منی پیدا کرنے والے نسخہ کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ مریض کو فوری طور پر تیزمصالحے مرچوں والی اشیاءبند کر یں اور جلد ہضم ہونے والی غذا استعمال کریں اگر مریض شادی شدہ نہیں ہے تو اس کو فورا شادی کی طرف راغب کریں اور مشورہ دیں کہ وہ شادی کر لیےبعض اوقات جریان اعصاب کی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے تو اس کے لیے اعصاب  کو طاقت دینے والی ادویات اور دماغ کو طاقت دینے والی ادویات استعمال کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ گرم اشیاء کو مکمل طور پر پرہیز کرنا چاہیے ۔

جریان کا نسخہ

اب یہاں میں ایک نسخہ لکھنے لگا ہوں جو جریان منی کے لیے بہت ہی زبردست ہے اور بنانے میں انتہائی آسان ہے تو اشیا نوٹ کرلیں سب سے پہلے آپ نے 

ثعلب مصری لینی ہے 40 گرام 

ثعلب پنجہ چالیس گرام

 موصلی سفید 40 گرام

مصطگی رومی 20 گرام 

تخم اوٹنگن 30 گرام 

تالمخانہ 30 گرام

 لاجونتی 30 گرام 

بیج بند 30 گرام

 اور مصری ان تمام چیزوں کے برابر 

تیاری کا طریقہ

اب یہ نسخہ تیار کیسے کرنا ہے یہ بھی سمجھ لیں تمام اوپر دی گئی جڑی بوٹیوں کو اچھی طرح کوٹ لیں یا گرائینڈر میں پیس لیں اور اس کو چھان کر پاؤڈر علیحدہ کر لیں اور کسی ڈبے میں محفوظ کر لیں اس ڈبے کو دھوپ سے اور نمی سے بچا کر رکھیں فریج وغیرہ میں یا کسی اور وغیرہ میں اس کو نہیں رکھنا اور اس کو استعمال کرنے کا طریقہ میں آپ کو بتاتا ہوں 

استعمال

صبح ناشتے سے پہلے تقریبا آدھے گھنٹے پہلے اور شام کے کھانے سے دو گھنٹے پہلے ایک چمچ چائے والا نیم گرم دودھ کے ساتھ ہنے استعمال کرنا ہے اور استعمال کرنے کے ایک ڈیڑھ گھنٹے تک کوئی چیز نہیں کھانی اور پرہیز کیا کرنا ہے یہ بھی میں آپ کو بتا تا ہوں 

پرہیز

پرہیز کیاکرنا ہے آپ نے سب سے پہلے کھٹی چیزوں کا تیزمصالحوں کا بازاری کھانوں کا برگر کا تکے کباب کا آپ نے سختی سے پرہیز کرنا ہے اور کھانا آپ نے کیا ہے  شوربے والی دال ۔کدو۔ بھنڈی اس کے ساتھ ساتھ آپ نے سلادبنا کر استعمال کرنا ہے سلاد میں کچی پیاز اور کچا ٹماٹر نہیں ڈالنا اور اس دوران آپ نے سختی سے صحبت کا یا دوسری سیکس کی تمام حرکات کا پرہیز کرنا ہے ۔