آج سے ہم ایک نیا سلسلہ شروع کرنے لگے ہیں جس میں ہم کسی ایک پھل یاجڑی بوٹی کا تعارف کریں گے اس کا مزاج بتایا کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے فوائد اور اس کے نقصانات کیا ہیں یہ مکمل تفصیل سے یہ ایک لیکچر ہوگا جو اس ویبسائیٹ پراپلوڈ کیا کریں گے تو آج سب سے پہلے ہم شروع کرنے لگے ہیں جو پھل ہے وہ امرود ہے۔
تعارف
امرود ایک ایسا پھل ہے جو دنیا کے تقریبا ہر حصے میں ہی اگایا اور کھایا جاتا ہے یہ عام پھل ہے ہر جگہ ہر ملک میں دستیاب ہوتا ہے تو مختلف علاقوں میں مختلف ملکوں میں اس کے مختلف نام ہوتے ہیں انگلش میں اسےگواوا کہتے ہیں اور سندھی میں اسے جا پھل کہتے ہیں ۔اور اس کو عربی میں کمثری کہتے ہیں۔اور بنگالی میں اسے پیارا اردو میں اسے امرود اور پنجابی میں اسے مرود کہتے ہیں ۔۔
مزاج
اس کا جو مزاج ہوتا ہے وہ گرم اور تر درجہ اول میں بھی گنا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کو سرد اور تر درجہ اول میں حرارت کی طرف مائل کہاجاتا ہے لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ امرود ایک معتدل مزاج پھل ہے جو ہر موسم میں کھایا جا سکتا ہے ہر وقت کھایا جاسکتا ہے خالی پیٹ بھی کھا سکتے ہیں کھانےکے بعد بھی کھا سکتے ہیں ۔کھانے سے پہلے کھائیں گے تو یہ بواسیر کو فائدہ دے گا ۔ اور اگر آپ کھانے کے بعد کھاتے ہیں تو یہ قبض کشا ہو جاتا ہے اور اگر کچا امرودکھانے سے پہلے کھائیں تو بعض اوقات کئی لوگوں کو گیس اور قبض بھی کرتا ہے ٹھیک ہے ۔
ماہیت
اس کی ماہیت یعنی یہ ہوتاکس طرح کا ہے اگر یہ کچاہو تو سبز اور سرخ ہوگا لیکن جوں ہی یہ پک جاتا ہے یہ زرد سفیدی مائل یعنی موتیا کلر کاہو جاتا ہے اور اس کے اندر بڑی میٹھی میٹھی میٹھی خوشبو آتی ہے۔ اگرآپ کچا کھائیں گے تو آپ کو یہ ترش اور کھٹا محسوس ہوگا ۔جب یہ پک جاتا ہے تو میٹھا اورخوشبودار ہو جاتا ہے۔ کئی علاقوں میں امرود اگر کاٹیں تو اندر
سے ریڈ کلر کا نکلتا ہے جسے لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں ۔
فائدے
یہ مفرح قلب دل کو فرحت دینے والا پھل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ معدے کو طاقت دیتا ہے اور ہاضمےکی قوت کو بڑھاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ زکام میں بھی مفید ہے بواسیر اور قبض کے مریضوں کے لیے تو بہت ہی فائدہ مند ہے اس کے اندر غذائیت بھی ہوتی ہے۔
یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی فائدہ دیتا ہے کیونکہ اس کے اندر فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہمارے معدے کو بھرا ہوا رکھتی ہے اور چربی نہیں پیدا ہونے دیتی ۔ جو میرے بھائی یا بہن وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ ادویات کو چھوڑیں جو وزن کم کرتی ہیں امرود کا استعمال کریں یقینا ان کو ایک اچھا فائدہ حاصل ہو گا ۔
ہمارے حکماءحضرات امرود کو آگ پر گرم کرکے کھلاتے ہیں جوکھانسی کے لیے فائدہ مند ہے۔امرود کے درخت کی چھال کو ابال کر پینے سے کھانسی میں بھی فائدہ ہوتا ہے اور کئی دوسرے امراض مثلا اسہال وغیرہ میں بھی یہ قہوہ فائدہ دیتا ہے ۔
امرود کے اندر پوٹاشیم اور ایسے مادے پائے جاتے ہیں جو دل کو طاقت دیتے ہیں خاص طور پر جو امرود کے پتوں سے ایک خاص قسم کا مادہ حاصل ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور اسی وجہ سے یہ دل کی تمام بیماریوں میں مفید ہوتا ہے اور اس کا سب سے بڑا فائدہ ہے یہ خون کے اندر سے جو برا کولیسٹرول ہوتا ہے اس کو ختم کرتا ہے اوراچھا کولیسٹرول کو پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
امرود کے اندر وٹامن سی پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کی قوت مدافعت کو بڑھا دیتا ہے وٹامن سی جو ہے یہ طاقت کو بڑھانے میں انتہائی مدد گار ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے جسم کے اندر کی بیماریاں ہوتی ہیں ان بیماریوں پر یہ قابو پا لیتا ہے۔
ابھی میں یوٹیوب پر میں دیکھ رہا تھا کہ ایک انڈین خاتون کے چینل پر انہوں نے شوگر کے لیے امرود کے پتوں کا قہوہ بتایا ہے تو میں نے ابھی تک اس کا تجربہ تو نہیں کیا ۔آپ لوگ بھی امرود کے پتوں کا قہوہ بنا کر پیئں اور مجھے بھی آگاہ کریںکہ اس سے شوگر کو فائدہ ملا ہے کیونکہ ان خاتون کا کہنا ہے کہ امرود کے پتوں جب ہمقہوہ بنا کے پیتے ہیں تو یہ فورا خون کے اندر انسولین کی مقدار کو لیول پر لاکر شوگر کے لیول کو جو بڑھا ہوا ہوتا ہے اس کو کم کر دیتا ہے۔
امرود کے پتوں کاقہوہ جو میرے تجربے میں ہے کہ خواتین کی جو ماہواری کی تمام تکالیف ہیں اس میں ان کو فائدہ دیتا ہے اور میڈیکل سائنس میں بھی امرود کے پتوں کے اوپر آج کل بہت تحقیقات چل رہی ہے خاص طور پر یہ ان خواتین کو زیادہ تجربات میں شامل کر رہے ہیں جن کو ماہواری کے مسائل ہیں اور ان کو ماہواری کے دوران درد ہوتا ہے۔
اچھا جی ہاں میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جن مریضوں کو قبض ہو تی ہے یہ قبض آنتوں میں خشکی کی وجہ سے ہوتی ہے تو جب ایک روٹین سے کھانا شروع کر دیتے ہیں تو یہ خشکی کے تمام اثرات کو کم کرتی ہے جس کی وجہ سے آپ لوگوں کی قبض وہ ہمیشہ کے لئے ٹھیک ہو جاتی ہے اور میں نے تو کئی دفعہ ان مریضوں کو جو قبض کے مسئلے کے لیئے آتے ہیں میرے پاس ان کوامرود کا استعمال کرایا ہے جس سے ان کی قبض کی تکلیف ہمیشہ کے لئے ٹھیک ہوگئی ہے اور خاص طور پر وہ مریض جن کو بہت گیس رہتی ہے وہ کھانے کے بعد امرود استعمال کریں بہت فائدہ ہو گا۔
جاتے جاتے میں آپ کو ایک اورنسخہ بھی بتا دو مردوں کے لیے جن مردوں کے سپرم کم ہوتے ہیں تو انہیں یہ چھوٹا سا ٹوٹکا ضرور آزمانا چاہیے ۔تقریبا پچاس گرام امرود کے پتے لینے ہیں اور انھیں دو گلاس پانی میں ابالنا شروع کر دینا ہے جب پانی ابل کر صرف ایک گلاس رہ جائے تو یہ نیم گرم قہوہ کو دوپہر کے ٹائم کسی بھی وقت آپ نے خالی پیٹ پی لینا ہے یعنی آپ نےدوپہر دو سے چار میں جب پیٹ خالی ہو اس وقت پیئں
آپ نے یہ قہوہ 60 سے 70 دن ضرور پیناہے۔ اس کے بعد کسی لیبارٹری سے آپ نے چیک اپ کروانا ہے ۔رپورٹ دیکھ کر آپ حیران ہوجائیں گے کہ آپ کے سپرم کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔
امرود کے پتوں کا قہوہ کی کلیاں کریں تو یقین کریں کہ دانتوں سے جو خون آتا ہے وہ اسی امرود کے پتوں سے ہمیشہ کے لئے ٹھیک ہو جائے گا یہ میرا اپنا ذاتی آزمودہ بھی ہے اور بے شمار مریضوں کو استعمال کرایا ہے ۔