Sunday, December 26, 2021
Wednesday, April 14, 2021
پانچ کجھوریں کھائیں اور ویاگرہ کو بھول جائیں
پانچ کجھوریں کھائیں اور ویاگرہ کو بھول جائیں
دماغی طاقت کے لئے انمول تحفہ
ایک ماہ سات دانے کجھور کھاو اور مسٹر پاکستان بن جاؤ
Monday, April 12, 2021
لیکوریا جیسی بیماری کا علاج گھر بیٹھ کر ممکن ہے
Sunday, April 11, 2021
جنسی طاقت
Friday, April 9, 2021
بے اولاد مرد و خواتین اس سستے نسخہ کو چالیس دن استعمال کریں
ذکاوت حس کیا ہوتی ہے اور ذکاوت حس کا علاج
Wednesday, April 7, 2021
والدین کے لیئے فکر انگیز تحریر
امرود کے حیرت انگیز فوائد
آج سے ہم ایک نیا سلسلہ شروع کرنے لگے ہیں جس میں ہم کسی ایک پھل یاجڑی بوٹی کا تعارف کریں گے اس کا مزاج بتایا کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے فوائد اور اس کے نقصانات کیا ہیں یہ مکمل تفصیل سے یہ ایک لیکچر ہوگا جو اس ویبسائیٹ پراپلوڈ کیا کریں گے تو آج سب سے پہلے ہم شروع کرنے لگے ہیں جو پھل ہے وہ امرود ہے۔
تعارف
امرود ایک ایسا پھل ہے جو دنیا کے تقریبا ہر حصے میں ہی اگایا اور کھایا جاتا ہے یہ عام پھل ہے ہر جگہ ہر ملک میں دستیاب ہوتا ہے تو مختلف علاقوں میں مختلف ملکوں میں اس کے مختلف نام ہوتے ہیں انگلش میں اسےگواوا کہتے ہیں اور سندھی میں اسے جا پھل کہتے ہیں ۔اور اس کو عربی میں کمثری کہتے ہیں۔اور بنگالی میں اسے پیارا اردو میں اسے امرود اور پنجابی میں اسے مرود کہتے ہیں ۔۔
مزاج
اس کا جو مزاج ہوتا ہے وہ گرم اور تر درجہ اول میں بھی گنا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کو سرد اور تر درجہ اول میں حرارت کی طرف مائل کہاجاتا ہے لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ امرود ایک معتدل مزاج پھل ہے جو ہر موسم میں کھایا جا سکتا ہے ہر وقت کھایا جاسکتا ہے خالی پیٹ بھی کھا سکتے ہیں کھانےکے بعد بھی کھا سکتے ہیں ۔کھانے سے پہلے کھائیں گے تو یہ بواسیر کو فائدہ دے گا ۔ اور اگر آپ کھانے کے بعد کھاتے ہیں تو یہ قبض کشا ہو جاتا ہے اور اگر کچا امرودکھانے سے پہلے کھائیں تو بعض اوقات کئی لوگوں کو گیس اور قبض بھی کرتا ہے ٹھیک ہے ۔
ماہیت
اس کی ماہیت یعنی یہ ہوتاکس طرح کا ہے اگر یہ کچاہو تو سبز اور سرخ ہوگا لیکن جوں ہی یہ پک جاتا ہے یہ زرد سفیدی مائل یعنی موتیا کلر کاہو جاتا ہے اور اس کے اندر بڑی میٹھی میٹھی میٹھی خوشبو آتی ہے۔ اگرآپ کچا کھائیں گے تو آپ کو یہ ترش اور کھٹا محسوس ہوگا ۔جب یہ پک جاتا ہے تو میٹھا اورخوشبودار ہو جاتا ہے۔ کئی علاقوں میں امرود اگر کاٹیں تو اندر
سے ریڈ کلر کا نکلتا ہے جسے لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں ۔
فائدے
یہ مفرح قلب دل کو فرحت دینے والا پھل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ معدے کو طاقت دیتا ہے اور ہاضمےکی قوت کو بڑھاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ زکام میں بھی مفید ہے بواسیر اور قبض کے مریضوں کے لیے تو بہت ہی فائدہ مند ہے اس کے اندر غذائیت بھی ہوتی ہے۔
یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی فائدہ دیتا ہے کیونکہ اس کے اندر فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہمارے معدے کو بھرا ہوا رکھتی ہے اور چربی نہیں پیدا ہونے دیتی ۔ جو میرے بھائی یا بہن وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ ادویات کو چھوڑیں جو وزن کم کرتی ہیں امرود کا استعمال کریں یقینا ان کو ایک اچھا فائدہ حاصل ہو گا ۔
ہمارے حکماءحضرات امرود کو آگ پر گرم کرکے کھلاتے ہیں جوکھانسی کے لیے فائدہ مند ہے۔امرود کے درخت کی چھال کو ابال کر پینے سے کھانسی میں بھی فائدہ ہوتا ہے اور کئی دوسرے امراض مثلا اسہال وغیرہ میں بھی یہ قہوہ فائدہ دیتا ہے ۔
امرود کے اندر پوٹاشیم اور ایسے مادے پائے جاتے ہیں جو دل کو طاقت دیتے ہیں خاص طور پر جو امرود کے پتوں سے ایک خاص قسم کا مادہ حاصل ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور اسی وجہ سے یہ دل کی تمام بیماریوں میں مفید ہوتا ہے اور اس کا سب سے بڑا فائدہ ہے یہ خون کے اندر سے جو برا کولیسٹرول ہوتا ہے اس کو ختم کرتا ہے اوراچھا کولیسٹرول کو پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
امرود کے اندر وٹامن سی پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کی قوت مدافعت کو بڑھا دیتا ہے وٹامن سی جو ہے یہ طاقت کو بڑھانے میں انتہائی مدد گار ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے جسم کے اندر کی بیماریاں ہوتی ہیں ان بیماریوں پر یہ قابو پا لیتا ہے۔
ابھی میں یوٹیوب پر میں دیکھ رہا تھا کہ ایک انڈین خاتون کے چینل پر انہوں نے شوگر کے لیے امرود کے پتوں کا قہوہ بتایا ہے تو میں نے ابھی تک اس کا تجربہ تو نہیں کیا ۔آپ لوگ بھی امرود کے پتوں کا قہوہ بنا کر پیئں اور مجھے بھی آگاہ کریںکہ اس سے شوگر کو فائدہ ملا ہے کیونکہ ان خاتون کا کہنا ہے کہ امرود کے پتوں جب ہمقہوہ بنا کے پیتے ہیں تو یہ فورا خون کے اندر انسولین کی مقدار کو لیول پر لاکر شوگر کے لیول کو جو بڑھا ہوا ہوتا ہے اس کو کم کر دیتا ہے۔
امرود کے پتوں کاقہوہ جو میرے تجربے میں ہے کہ خواتین کی جو ماہواری کی تمام تکالیف ہیں اس میں ان کو فائدہ دیتا ہے اور میڈیکل سائنس میں بھی امرود کے پتوں کے اوپر آج کل بہت تحقیقات چل رہی ہے خاص طور پر یہ ان خواتین کو زیادہ تجربات میں شامل کر رہے ہیں جن کو ماہواری کے مسائل ہیں اور ان کو ماہواری کے دوران درد ہوتا ہے۔
اچھا جی ہاں میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جن مریضوں کو قبض ہو تی ہے یہ قبض آنتوں میں خشکی کی وجہ سے ہوتی ہے تو جب ایک روٹین سے کھانا شروع کر دیتے ہیں تو یہ خشکی کے تمام اثرات کو کم کرتی ہے جس کی وجہ سے آپ لوگوں کی قبض وہ ہمیشہ کے لئے ٹھیک ہو جاتی ہے اور میں نے تو کئی دفعہ ان مریضوں کو جو قبض کے مسئلے کے لیئے آتے ہیں میرے پاس ان کوامرود کا استعمال کرایا ہے جس سے ان کی قبض کی تکلیف ہمیشہ کے لئے ٹھیک ہوگئی ہے اور خاص طور پر وہ مریض جن کو بہت گیس رہتی ہے وہ کھانے کے بعد امرود استعمال کریں بہت فائدہ ہو گا۔
جاتے جاتے میں آپ کو ایک اورنسخہ بھی بتا دو مردوں کے لیے جن مردوں کے سپرم کم ہوتے ہیں تو انہیں یہ چھوٹا سا ٹوٹکا ضرور آزمانا چاہیے ۔تقریبا پچاس گرام امرود کے پتے لینے ہیں اور انھیں دو گلاس پانی میں ابالنا شروع کر دینا ہے جب پانی ابل کر صرف ایک گلاس رہ جائے تو یہ نیم گرم قہوہ کو دوپہر کے ٹائم کسی بھی وقت آپ نے خالی پیٹ پی لینا ہے یعنی آپ نےدوپہر دو سے چار میں جب پیٹ خالی ہو اس وقت پیئں
آپ نے یہ قہوہ 60 سے 70 دن ضرور پیناہے۔ اس کے بعد کسی لیبارٹری سے آپ نے چیک اپ کروانا ہے ۔رپورٹ دیکھ کر آپ حیران ہوجائیں گے کہ آپ کے سپرم کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔
امرود کے پتوں کا قہوہ کی کلیاں کریں تو یقین کریں کہ دانتوں سے جو خون آتا ہے وہ اسی امرود کے پتوں سے ہمیشہ کے لئے ٹھیک ہو جائے گا یہ میرا اپنا ذاتی آزمودہ بھی ہے اور بے شمار مریضوں کو استعمال کرایا ہے ۔
Saturday, April 3, 2021
جریان کیا ہوتا ہے جریان کےاسباب علامات اور علاج
جریان کیا ہوتا ہے اس کے اسباب علامات اور علاج
جریان کا لفظی مطلب ہے جاری ہونا صحبت کے بغیر منی کا نکل جانا چاہے وہ پیشاب سے پہلے نکلے یا درمیان میں یا بعد میں اس کو جریان کہتے ہیں۔
جریان اور ذکاوت حس کا فرق
اور اگر سیکس کا خیال آئے یا کوئی فحش فلم دیکھتے وقت منی کے پانی نما قطروں کا نکلنا ان کو ہم جریان نہیں ذکاوت حس کہیں گے
وجوہات
اب جریان کی وجوہات کی طرف آتے ہیں جریان کی بے شمار وجوہات ہیں سب سے پہلے اس کی بڑی وجہ تو معدے کی خرابی ہے اس کے ساتھ ساتھ مشت زنی عورت سے زیادہ صحبت کرنا یا منی کا جسم کے اندر ضرورت سے زیادہ پیدا ہونا ہر وقت جنسی خیالات میںکھوئے رہنا اور اس کے ساتھ ساتھ ایسی غذائیں کھانا جو محرک یعنی قوت باہ کو تیز کرتی ہوں مثلا گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال اس کے ساتھ ساتھ قہوہ کا زیادہ پینا نشہ آور چیز جیسے شراب وغیرہ کا زیادہ پینا اور اس کے ساتھ ساتھ ضرورت سے زیادہ خشک میوہ جات کا استعمال اور ایسی غذاؤں کا استعمال جن کے استعمال سے منی زیادہ پیدا ہوتی ہو یہ سب جریان کی وجوہات ہیں اب آتے ہیں علامات کی طرف
علامات
جریان کی علامات کیا ہوتی ہیں پیشاب کے وقت یا پاخانہ کرتے وقت جب تھوڑا سا زور لگانے پر منی کے قطرے آ جاتے ہیں تو جیسےہی جسم سے یہ منی کے قطرے نکلتے ہیں اور جسم میں کمزوری لاغری اور ایسے ہوتا ہے جیسے جسم سے جان نکل جاتی ہے جریان کا مریض سرعتانزال یعنی جلدی فارغ ہونے کا بھی مریض ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جریان کے مریض کو ہر وقت جسمانی کمزوری دماغی کمزوری اور سر میں درد ہوتا رہتا ہے جریان کے مریض کے خصیے یعنی کپورے چھوٹے چھوٹے رہ جاتے ہیں اور نفس سکڑ کر چھوٹا ہو جاتا ہے جریان کا مریض تنہائی پسند ہوتا ہے کمزور مہوتا ہے اور ہر وقت دکھی اور سست رہتا ہے
مرض کو پہچانا کیسے جائے
اس کی کوئی خاص پہچان نہیں ہوتی عموما پیشاب یا پا خانہ کرتے ہیں تو نفس پر لیس دار مادہ نکلنےآپ کو فورا محسوس ہو جاتا ہے اور یبعض اوقات یہ جو منی نکلتی ہے گاڑی بھی ہوتی ہے اور پانی نما پتلی بھی ہوتی ہے یعنی نفس کا جوسرا ہوتا ہے جہاں سے پیشاب نکلتا ہے وہاں سے یہ لیس دار مادہ نکلتا ہے بعض اوقات یہ اس وقت نہیں ہوتا جب پیشاب کرتے ہیں لیکن بعد میں جب آپ کیپ کوہاتھ لگائے تو چپچپا سا مادہ محسوس ہوگا
منی کی اقسام
اب آتے ہیں منی کی اقسام کی طرف جو جریان کے وقت نکلتی ہیں ان میں چار سے پانچ قسم کی رطوبات نکلتی ہیں۔
نمبر ایک ۔۔مذی
نمبردو۔۔ ودی
نمبر تین۔۔ منی
نمبر چار ۔۔گردوں کی چربی
نمبر پانچ۔۔پیپ اور دوسری رطوبات
مذی
مذی ایک رطوبت ہے جو نفس کے اکڑاومیں آنے یا کوئی فحش مناظر یا سیکس کا خیال یا کوئی ایسی بات ہو جائے جس میں سیکس کی باتیں ہو یا بیوی سے صحبت کرنے سے پہلے پیشاب کی نالی سے نکلتی ہے یہ پانی نما پتلا سا ٹرانسپیرنٹ مادہ ہوتا ہے لیکن یہ تھوڑا سا گاڑھا ہوتا ہے اس کو مذی کہتے ہیں
اس کے بعد آتے ہیں ودی کی طرف
ودی
یہ وہ رطوبت ہوتی ہے جو پیشاب کرتے وقت پیشاب کی نالی کے سوراخ میں سے آتی ہے مذی اور ودی جب یہ دونوں ہی ضرورت سے زیادہ نکلیں تو یہ انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے جس سے نفس کی کمزوری منی کا پتلاپن ٹائمنگ کی کمی اور جراثیم کی کمی ہوجاتی ہے لہذا جب یہ دونوں رطو بات ضرورت سے زیادہ نکلے تو فورا ہی ان کا علاج کروانا چاہیے اس کے بعد آتے ہیں منی کی طرف
منی
منی کی طرف یہ ایک گاڑھا مادہ ہوتا ہے جو جریان کی صورت میں عام طور پر پیشاب میں مل کر یا آپ سے پہلے یا پیشاب کے بعد میں خارج ہوتا ہے اس کی ایک خاص قسم کی بو ہوتی ہے اور یہ وودھیاسے کلرکی ہوتی ہے اس میں اور مذی اور ودی میں آپ کو علیحدہ ہی ایک فرق محسوس ہو گا کا ایک بات یہاں آپ اپنے ذہن میں کلیئر کرلیں کہ ودی اور مذی دونوں کا اخراج جریان نہیں ہوگا صرف منی کا اخراج تھی جریان ہوگا ضرورت سے زیادہ مزی یا ودی کا آنا ذکاوت حس کہلاتا ہے ۔ جب آپ جریان کا علاج کر رہے ہوتے ہیں تو اس دوران ودی اور مذی کا آنا بعض اوقات فائدہ مند بھی ہوتا ہے
علاج
اب چلتے ہیں علاج کی طرف سب سے پہلے آپ نے جریان کے مرض کے سبب کو تلاش کرنا ہے کہ یہ جریان کا مرض کس وجہ سے ہوا اگر تو جریان ضرورت سے زیادہ مشت زنی اور ضرورت سے زیادہ صحبت کی وجہ سے پیدا ہوا ہو تو سب سے پہلے مشت زنی اور ضرورت سے زیادہ ہمبستری کو ترک کریں کم از کم دو مہینے ۔اور جریان کے مریض کو سیکس کے خیالات کو کلی طور پر ترک کرنا ہوگا ۔ نمازپڑہیں اور اپنے آپ کو ہر وقت وضو کی حالت میں رکھنے سے یہ مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے اور اگر جریان کی وجہ سے منی کی زیادہ پیدائش ہو تو فوری طور پر منی پیدا کرنے والی غذاؤں کو بند کر دینا چاہیے ایسی غذائیں ضرور ت سے زیادہ نہیں کھانی چاہیے جو منی پیدا کرتی ہیں ان میں گوشت اس کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات دودھ کا استعمال اور مولد منی یعنی منی پیدا کرنے والے نسخہ کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ مریض کو فوری طور پر تیزمصالحے مرچوں والی اشیاءبند کر یں اور جلد ہضم ہونے والی غذا استعمال کریں اگر مریض شادی شدہ نہیں ہے تو اس کو فورا شادی کی طرف راغب کریں اور مشورہ دیں کہ وہ شادی کر لیےبعض اوقات جریان اعصاب کی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے تو اس کے لیے اعصاب کو طاقت دینے والی ادویات اور دماغ کو طاقت دینے والی ادویات استعمال کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ گرم اشیاء کو مکمل طور پر پرہیز کرنا چاہیے ۔
جریان کا نسخہ
اب یہاں میں ایک نسخہ لکھنے لگا ہوں جو جریان منی کے لیے بہت ہی زبردست ہے اور بنانے میں انتہائی آسان ہے تو اشیا نوٹ کرلیں سب سے پہلے آپ نے
ثعلب مصری لینی ہے 40 گرام
ثعلب پنجہ چالیس گرام
موصلی سفید 40 گرام
مصطگی رومی 20 گرام
تخم اوٹنگن 30 گرام
تالمخانہ 30 گرام
لاجونتی 30 گرام
بیج بند 30 گرام
اور مصری ان تمام چیزوں کے برابر
تیاری کا طریقہ
اب یہ نسخہ تیار کیسے کرنا ہے یہ بھی سمجھ لیں تمام اوپر دی گئی جڑی بوٹیوں کو اچھی طرح کوٹ لیں یا گرائینڈر میں پیس لیں اور اس کو چھان کر پاؤڈر علیحدہ کر لیں اور کسی ڈبے میں محفوظ کر لیں اس ڈبے کو دھوپ سے اور نمی سے بچا کر رکھیں فریج وغیرہ میں یا کسی اور وغیرہ میں اس کو نہیں رکھنا اور اس کو استعمال کرنے کا طریقہ میں آپ کو بتاتا ہوں
استعمال
صبح ناشتے سے پہلے تقریبا آدھے گھنٹے پہلے اور شام کے کھانے سے دو گھنٹے پہلے ایک چمچ چائے والا نیم گرم دودھ کے ساتھ ہنے استعمال کرنا ہے اور استعمال کرنے کے ایک ڈیڑھ گھنٹے تک کوئی چیز نہیں کھانی اور پرہیز کیا کرنا ہے یہ بھی میں آپ کو بتا تا ہوں
پرہیز
پرہیز کیاکرنا ہے آپ نے سب سے پہلے کھٹی چیزوں کا تیزمصالحوں کا بازاری کھانوں کا برگر کا تکے کباب کا آپ نے سختی سے پرہیز کرنا ہے اور کھانا آپ نے کیا ہے شوربے والی دال ۔کدو۔ بھنڈی اس کے ساتھ ساتھ آپ نے سلادبنا کر استعمال کرنا ہے سلاد میں کچی پیاز اور کچا ٹماٹر نہیں ڈالنا اور اس دوران آپ نے سختی سے صحبت کا یا دوسری سیکس کی تمام حرکات کا پرہیز کرنا ہے ۔
